اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق ایڈیشنل آئی جی امیر حمزہ خان محسود کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم بہادر اور مخلص آفیسر تھے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی ٰمقام اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔