- Advertisement -
کراچی۔ 12 ستمبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امن وامان میں بہتری کے اقدامات، نگہبان کیمروں کی تنصیب ، اسٹریٹ کرائمز کی صورتحال،غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف پولیس کے آپریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے نگہبان کیمروں کا اہم کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کے کنٹرول کے لئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ پولیس امن و امان کے قیام کے لئے شب و روز محنت کررہی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389679
- Advertisement -