گورنر سندھ سے نگران وزیراعلی بلوچستان کی مشیر شانیہ خان کی ملاقات

87

کراچی۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے نگران وزیراعلی بلوچستان کی مشیر شانیہ خان نے وفد کے ہمراہ گورنر ہائو س میں ملاقات کی ۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بین الصوبائی ہم آہنگی ، وفود کے تبادلوں اور ثقافت کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ صوبوں کی ترقی وفاق کی اولین ترجیح ہے،وفاقی فنڈنگ سے صوبوں میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں صوبے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ شانیہ خان نے کہا کہ بلوچستا ن میں وفاقی تعاون لائق تحسین ہے۔