گورنر سندھ عمران اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

87

اسلام آباد۔18 نومبر(اے پی پی )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں بہت سے منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہے جو اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل موجودہ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں عوامی فلاحی منصوبوں پر سندھ حکومت کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔