34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر سندھ نے پراونشل موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دے...

گورنر سندھ نے پراونشل موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دے دی

- Advertisement -

کراچی۔ 27 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پراونشل موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دے دی۔ بل میں پراونشل موٹر وہیکل ایکٹ 1965 میں ترمیم سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔ ترمیم کے مطابق بی آرٹی بسوں میں خصوصی افرادکے لئے نشست مختص اور نشاندہی نہ کرنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا، بی آرٹی بسوں میں سفر کے دوران 5سال تک کے بچے کرایہ سے مستثنی ہونگے،

بی آر ٹی بسوں میں داخلہ واخراج کے لئے مختص دروازوں کے استعمال کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ دیناہوگا، دوران سفر ،کوریڈور،یا بس اسٹاپ پرسگریٹ نوشی،پان یا نسوار کھانے اور تھوکنے پرپابندی ہوگی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383322

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں