گورنر سندھ کاامیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت

153
Kamran Khan Tesori

کراچی۔ 16 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کویت کے قونصل جنرل کو فون کیا اور امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔گورنر ہائوس سے جاری تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کویت کے شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ ہیں۔