کراچی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔
گورنر ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی،ملاقات میں پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت ،قومی دفاع میں اس کی اہمیت ،ملک کی سمندری حدود کی نگہبانی میں پاک بحریہ کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ اقوام عالم کی بحری افواج میں پاک بحریہ کو نمایاں ترین مقام حاصل ہے، پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت دنیا کی کسی بحری فوج سے کم نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندی حدود کی نگہبانی کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی پاک بحریہ نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ، قوی امید ہے کہ آپ کی سربراہی میں پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافہ ہوگا۔