گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

120

کراچی۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی پر صوبہ کی ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ ہندو برادری ملک اور صوبہ کی تعمیر و ترقی کے لئے مختلف شعبوں میں اہم خدمات انجام دے رہی ہے جن میں صحت اور تعلیم کے شعبے نمایاں ہیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ ہندو برادری ملک اور صوبہ کی ترقی و خوشحالی اور دیرپا امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔