گورنر سندھ کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد کی نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سے ملاقات

157
گورنر سندھ کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد کی نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سے ملاقات

کراچی۔ 22 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،وفد میں فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، سنجے پروانی، علی خورشیدی، شکیل احمد، ارشد وہرہ اور انجینئر جہانزیب شامل تھے۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کےمطابق ملاقات میں صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں، شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات، عام انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد ہم سب کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے، اس کی ترقی میں ملک کی ترقی مضمر ہے۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے نگراں وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا۔