گورنر فیصل کریم کنڈی سے مظہر سخاوت وٹو کی ملاقات

8
گورنر فیصل کریم کنڈی سے مظہر سخاوت وٹو کی ملاقات

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نیشنل پیس فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئرمین مظہر سخاوت وٹو نے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قیام امن میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کا قیام انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بطور گورنر چارج سنبھالتے ہی گورنر ہاؤس پشاور میں بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالہ سے عملی اقدامات کئے گئے اور اس کے فروغ کے لئے گورنر ہاؤس کے پلیٹ فارم کو اوپن کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلکی اور مذہبی ہم آہنگی کو ملک وقوم کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت دیتی ہے ۔ مظہر سخاوت وٹو نے اس حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔