گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو

91

لاہور۔9 اکتوبر(اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک مےں اےسابے وقت اور بے مقصد احتجاج مناسب نہیں جس سے قومی ترقی متاثر ہو، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی رائے کے مطابق حل ہونا چاہئے لیکن بدقسمتی سے کشمیریوں کی آواز کو بھارت کی طرف سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،سی پےک منصوبہ نےشنل اےکشن پلان پر عملدرآمداور ملک مےں امن و امن کے قےام کی بدولت ممکن ہوا،بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبے کے بارے مےں قراردادیں موجود ہیں، حکومت اس بات پر ےقےن رکھتی ہے کہ صوبوں کی تقسیم لسانی بنیادوں پر نہیں انتظامی بنیادوں پر ہونی چاہئے جس کیلئے مناسب وقت پر فیصلہ کیا جاسکتا ہے،وہ اے پی پی کوخصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔