گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی فیصل آباد آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

79
ہر سفر میں ناکامی کو تسلیم کرنا اور مشکلات کا اعتراف کرنا بہت اہم ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانوکیشن سے خطاب

فیصل آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت انتقام کی سیاست پر ےقین نہیں رکھتی اور نہ ہی ان کی حکومت نے نواز شریف ، شہباز شریف ، زرداری سمیت کسی کے خلاف کوئی نیا کیس بنایا ہے بلکہ ےہ تمام کیسز گزشتہ ادوار حکومت میں بنائے گئے تھے جن پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے اور قانون سب کےلئے برابر ہے جبکہ احتساب کے ادارے مکمل آزاد و خود مختار ہیں لہٰذا وہ جو درست سمجھتے ہیں وہی کر رہے ہیں جس میں حکومت کی کوئی مداخلت نہیں ہے نیزمیڈیکل بورڈ نواز شریف کے بارے میں جو فیصلہ کرے گا اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات کا بل تاحال ان کے پاس نہیں آیا مگر جب آئے گا تو سوچ سمجھ کر ملک و قوم کے مفاد میں فیصلہ کیا جائے گا ، مزید برآں حکومت میرٹ پالیسی پر ےقین رکھتی ہے اور فیصل آباد کے کسی ادارے میں ان کا کوئی رشتہ دار سیاسی بنیاد اور سفارش پر بھرتی نہیں ہوا۔ دریں اثناءمحدود وسائل میں رہتے ہوئے ملک کو تعمیرو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے تمام اقدامات ےقینی بنائے جائیں گے۔ بدھ کی صبح مدینہ ےونیورسٹی سرگودھا روڈ فیصل آباد آمد اور ایک مفاہمتی ےادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران انہوںنے کہا کہ ہم سب انسان ہیں اور بیماری کسی کو بھی کسی بھی وقت آسکتی ہے لہٰذا کسی کی بیماری کا مذ اق اڑانا ، اسے سیاست میںلانا ےا علاج معالجہ میں تاخیری حربے استعمال کرنا کسی بھی صورت اخلاقی، قانونی اور انسانی طور پر درست اقدام نہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی بیماری اور ان کے علاج معالجہ کے ضمن میں ایک اعلیٰ سطحی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو ان کے ٹیسٹ اور دیگر علامات و تشخیص کے بعد فیصلہ دے گا کہ ان کا علاج کس جگہ ممکن ہے جس کی روشنی میں حکومت فوری اقداما ت ےقینی بنائے گی اور میڈیکل بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو علاج معالجہ کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافہ کا بل ابھی ان کے پاس نہیں آیا تاہم جب انہیں بل موصول ہو گا وہ اس کا بغور جائزہ لینے کے بعد آئینی، قانونی اور معاشی ماہرین کی آراءکی روشنی میں وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی کے مطابق اس کا فیصلہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہ صرف وہ خود بلکہ ان کی حکومت میرٹ پالیسی پر ےقین رکھتی ہے لہٰذا ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں کہ ان کی بھانجی ےا کسی دیگر عزیز و رشتہ دار کو میرٹ سے ہٹ کر سیاسی بنیاد پر کسی سرکاری ےا نیم سرکاری ادارے میں سفارشی بھرتی کیا گیا ہے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فیصل آباد میں ان کے کئی عزیز و رشتہ دار قیام پذیر ہیں لیکن انہیں نوازنے کےلئے انہوںنے نہ تو کبھی اپنی سرکاری سیاسی حیثیت کا استعمال کیا ہےاور نہ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کسی کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہیں کر رہی بلکہ جہاں نواز شریف ےا زرداری کے کیسز زیر سماعت ہیں وہیں پی ٹی آئی کی بعض شخصیات بھی احتسابی عمل سے گزر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا وژن ہے کہ احتساب بلا امتیاز اور بے لاگ ہونا چاہئیے جس کےلئے حکومت احتسابی اداروں کی مکمل معاونت کےلئے تیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ حکو مت محدود وسائل میں رہتے ہوئے ایسے اقدامات کو ےقینی بنارہی ہے جس سے صنعتی ، کاروباری ، تجارتی ترقی ممکن ہو سکے کیونکہ جب صنعت ترقی کرے گی تو ہی ملک میں معاشی استحکام آئے گا اور ملکی مسائل حل کرنے سمیت غربت و بے روز گاری کے خاتمہ میں مدد مل سکے گی۔