گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی میڈیا سے بات چیت

242
APP54-30 KARACHI: November 30 - Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar along with Federal Minister for Water Resources Faisal Vawda talking to Media at the Mazar-e-Quaid. APP photo by Syed Abbas Mehdi

کراچی۔ 30 نومبر (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ میں پانی کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کراچی کے دورے کے دوران مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول چڑھائے۔ فیصل واوڈا بھی گورنر پنجاب کے ہمرا تھے، مہمان کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرنے بعد گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت گورنر پنجاب بابائے قوم کے مزار پر حاضری دے کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیڈیاز میں دیگر ممالک کے مندوبین کی شرکت خوش آئند ہے، کل کا دن ہمارے لئے تاریخی تھا، ہم نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں وہ پورے کریں گے