گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی مختلف وفود سے گفتگو

56
APP52-26 LAHORE: January 26 - Punjab Governor Chaudhy Muhammad Sarwar in meeting with the delegation of Overseas Pakistani headed by Mian Tariq at Governors House. APP photo by Rana Imran

لاہور۔26 جنوری(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور کر پشن جیسے جرائم ناقابل معافی ہیں ‘ ملک میں احتساب کاعمل اب کسی صورت نہیں رکے گا ‘ انصاف کی فراہمی، قانون کی بالادستی، معیشت کا استحکام اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘تحریک انصاف کی حکومت بڑے مشکل فیصلے کر رہی ہے اور حکومتی فیصلوں کی وجہ سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آرہا ہے ‘ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا‘ تحریک انصاف کی حکومت اختیار ات اوپر سے نچلی سطح پر منتقل کر رہی ہے۔وہ گور نر ہاﺅس لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت کو درپیش چیلنجز میں سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صحت اور تعلیمی کی سہولیات کا فقدان سمیت مالیاتی خسارہ نمایاں ہیں جسکے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت دن رات کام کر رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت جس طر ح پالیسیاں بنا رہی ہے اس سے ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی اور ملک ہر لحاظ سے مضبوط ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت تما م کام میرٹ پر کر رہی ہے امن و امان کی صورتحال بھی بڑی تیزی کےساتھ پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں میرٹ اور قانون کی بالا دستی ، آئین کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں صحت اور تعلیم کے نظام میں بھی تبدیلی لا ئی جا رہی ہے کیونکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر کوئی اسے ہماری کمزوری نہ سمجھے ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔