لاہور۔15اپریل (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بطور چانسلر مختلف یونیورسٹیز میں تقر ریوں کی منظوری دیدی،
ڈاکٹرانتصار احمد کو ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور ،ڈاکٹر محمد شفیق کو ڈین فیکلٹی آف کوالٹی اینڈ انڈسٹریل سسٹمز انجینئرنگ یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور،پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور کو بطورممبر سنڈ یکٹ ڈین آف فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز گور نمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد لگانے اور ڈاکٹر محمد کامران کو ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور تقرری کی منظوری دی گئی ہے،
علاوہ ازیں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بطور یونیورسٹیز چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی کے ملازمین کی 2021تقر ریوں کے قواعد واضوابط کی بھی منظوری دیدی ہے۔چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں یونیورسٹیز میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جاریا ہے اور یونیورسٹیز کے تمام معاملات کو آئین وقانون کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر حل کر نے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
گور نر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اس لیے ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اس بار اداروں میں اصلاحات کیلئے عملی طور پر کام ہورہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں یونیورسٹیز میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے اس سے نہ صرف یونیورسٹیز کا معیار بہتر ہوگا بلکہ یونیورسٹیز مضبو ط بھی ہوں گی۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یونیورسٹیز کے تمام معاملات کو آئین وقانون کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر حل کر نے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزسمیت تمام تقر ریاں میرٹ کے مطابق ہو رہی ہیںاورانشاءاللہ پنجاب کی یونیورسٹیز دنیا کی بہتر ین یونیورسٹیز میں شمار ہوں گی۔