23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںگورنر پنجاب کا کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب

گورنر پنجاب کا کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

لاہور۔16 دسمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترتیب،نشو نما اور علمی بسالت میں وہاں کے ادیب، مفکر،شاعر اور اہل قلم حضرات کا کردار بہت اہم ہوتا ہے ۔ اِن کی مثبت تنقید جمہوریت کا حُسن ہوتی ہیں جس سے حکومتیں اپنی اصلاح کو مدِنظر رکھتے ہوئے مزید ترقی کی منازل طے کرتی ہیں، پاکستان کا خواب بھی ایک شاعر اور مفکر نے ہی دیکھا تھا جسے دُنیا ڈاکٹر علامہ اقبال کے نام سے جانتی ہے۔مقامی ہوٹل میں مشہور شاعرہ محترمہ ناز بٹ کے پہلے شعری مجموعے ”وارفتگی” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ ادیب، شاعر اور کالم نگار کی تحریروں میں وہ چیزیں عیاںہوتی ہیں جو قوموں کو نہ صرف زندہ رکھتی ہیں بلکہ حکومت وقت کو دُرست سمیت کا تعین کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کالم نگاروں کی تحریروں میں تنقید دراصل حکومت کی مخالفت میں نہیں لکھی جاتیں بلکہ اِن کی رہنمائی کے لئے ہوتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مثبت تنقید بہت ضروری ہوتی ہے کیونکہ جب تک اصلاح نہیں ہوگی صحیح سمت سفر نہیں ہو سکتا۔اُنہوں نے کہا کہ آج کی اِس پُر وقار تقریب میں فن و ادب سے وابستہ بہت سی معروف شخصیات موجود ہیں جن کے حصار میں مَیں خود کو گورنر کم اور شاعر زیادہ محسوس کررہا ہوں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ناز بٹ شاعرانہ راز و نیاز سے بخوبی آشنا ہیں اور لفظ کو معنی کے روپ میں ڈھالنے کے فن سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کلام اُن کے چہروں سے عیاں ہوتا ہے اور کچھ لوگوں کا چہرہ اِن کے کلام میں ڈھلاہوتا ہے۔ گورنر نے کہا کہ ناز بٹ کی شاعری میں گہرائی ہی گہرائی ہے اور اُن کی یہ کاوشیں بلکہ اِن کی شاعرانہ گفتگو اور فلسفیانہ جستجو کتابی شکل میں آئی تو وارفتگی کا روپ اختیار کر گئی۔تقریب میں نامور صحافی اور کالم نگار امجد اسلام امجد، مجیب الرحمان شامی، سجاد میر، اجمل نیازی، سلمان غنی، نجم ولی، ڈاکٹر اسلم ڈوگر، عباس تابش اور محترمہ یاسمین حمید کے علاو زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں