گورنر پنجاب کی محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو

103

لاہور۔19ستمبر (اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں بیگم کلثوم نواز کی حلقہ این اے 120 کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ۔ گورنر نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی اور نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔گورنر پنجاب نے محمد نواز شرےف سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میرا دل ہے اور یہاں کے بیس کروڑ عوام ان کی پہچان ہیں۔ دریں اثنائ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات کے گیارہ رکنی وفد نے چئیرمین حاجی امجد فاروق کی قیادت میں گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی۔