لاہور۔26جنوری (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے نیدر لینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو اس گستاخانہ واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس عمل سے دلی تکلیف پہنچی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی مہذب معاشرہ آزادی رائے کی آڑ میں مذہبی جذبات مجروح کرنے اور اشتعال انگیزی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔