گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا لیا

188

گلگت ۔18اگست (اے پی پی):گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا لیا۔ چیف جج سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان وزیر شکیل نے ان سے حلف لیا۔اس ضمن میں جمعرات کے روز گورنر ہائوس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ،ممبران گلگت بلتستان اسمبلی ،کونسل،اعلی عدلیہ کے ججز،اعلی سول و عسکری قیادت کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بحیثیت گورنر گلگت بلتستان حلف اٹھایا ،سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے چھٹے گورنر ہیں۔