31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر گلگت بلتستان کی گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز...

گورنر گلگت بلتستان کی گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

گلگت۔28جنوری (اے پی پی):گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں جلد از جلد مکمل کی جائیں اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت ایک ملاقات کے دوران دی، جس میں چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے بتایا کہ وارڈز اور حلقہ بندیوں کا عمل جاری ہے اور بلدیاتی نشستوں کی تیاری پر کام آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات صاف اور شفاف انداز میں کرائے جائیں گے اور تمام تیاریوں کی تکمیل کے بعد انتخابات کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان ماضی میں بھی شفاف انتخابات کرانے میں کامیاب رہا ہے اور رواں سال بھی بلدیاتی انتخابات اسی معیار کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552916

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں