پشاور۔ 14 اگست (اے پی پی):گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پرچم کشائی کی۔ گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پرچم کشائی کی تقریب میں امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز ، رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی، گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان بھی شریک تھے۔
تینوں ممالک کے تونصل جنرلز نے گورنر اور دیگر شرکاء کے ہمراہ پرچم کشائی تقریب میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ پرچم کشائی کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کےلیے خصوصی دعا کی گئیں۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پوری قوم کو جشن آزادی پاکستان کی دلی مبارکباد باد، پاک فوج،پولیس اور آرمی پبلک سکول کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن ،خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں، یہ ملک بڑی قربانیوں سے آزاد ہوا ہے سب کو ملک کر اس کے لئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرچم کشائی تقریب میں دوست ممالک امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز کی شرکت کا مشکور ہوں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=493636