30.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںگورنر ہاوس پشاور میں یوم تشکر کی پروقار تقریب ، گورنر فیصل...

گورنر ہاوس پشاور میں یوم تشکر کی پروقار تقریب ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے پرچم کشائی کی

- Advertisement -

پشاور۔ 16 مئی (اے پی پی):گورنر ہائوس پشاور میں یوم تشکر کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں پرچم کشائی تقریب کے بعد بھارتی جارحیت کیخلاف تاریخی فتح پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔اس موقع پر ملکی سالمیت و خود مختاری کیلئے بھی دعا کی گئی ۔تقریب میں معرکہ حق کے شہدا کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مسلح افواج اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے عوام کو تاریخی فتح پر مبارکباد دی۔گورنر نے کہا کہ ملک بھر کی طرح آج خیبر پختونخوا کے عوام بھی معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں سرخرو کیا۔یوم تشکر پر اپنی مسلح افواجِ کی بھارتی جارحیت کے خلاف جرات، مہارت اور کمال بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کی طاقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ملک کا دفاع یقینی بنا کر دنیا میں ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔آج کا دن نہ صرف ہماری مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف ہے بلکہ پوری قوم کے اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کی عظیم مثال بھی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597688

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں