پشاور۔26فروری (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ بھر بشمول ضم قبائلی اضلاع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں ضم قبائلی اضلاع میں جاری اورمستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔