گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات

94
Faisal Karim Kundi

پشاور۔ 06 جون (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکرنے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ تعاون سمیت،افغان طلبہ کے لئے ویزہ امور،تجارتی آمدورفت کو سہل بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

صوبہ کی یونیورسٹیوں میں افغان طلبہ کیلئے سیٹیں مختص کرنے، افغان مہاجرین کارڈز میں توسیع کے معاملات بھی ملاقات میں زیربحث رہے۔افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے گورنر کو آئینی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ افغانستان برادر ہمسایہ اسلامی ملک ہے، جس کی بہتری و ترقی کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان و پاکستان کے عوام کی تہذیب، ثقافت، روایات مشترک ہیں،افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، خلوص دل سے مہمان نوازی کی ہے۔