کراچی۔ 09 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو گوئیر ڈانیلا نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں پاک اٹلی باہمی تعلقات ، اقتصادی تعاون میں اضافے کی ضرورت، صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا کہ پاک اٹلی تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سے انہیں مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی میں تعلیم کے لئے سندھ سے طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار ملک کے معاشی مرکز میں سرمایہ کاری کے سازگار حالات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اٹلی کے قونصل جنر ل نے کہا کہ گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات متاثر کن ہیں، ان سے عام آدمی کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔