31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنرسندھ سے برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

گورنرسندھ سے برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

- Advertisement -

کراچی۔ 30 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، تجارتی و سفارتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے ڈپٹی ہائی کمشنر کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں تعلیم، تجارت اور سماجی ترقی کا اہم شراکت دار ہے۔ ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے کہا کہ پاکستان میں گزرا وقت ہمیشہ یادگار رہے گا،اس دوران دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہائی پرکشش اور سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ہے۔ ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے مزید کہا گورنر انیشیٹو کے تحت جاری آئی ٹی کلاسز کا انعقاد ایک قابل ستائش اقدام ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی گورنرہاؤس پہنچی تو انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنر نے گورنرہاؤس میں پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ ڈپٹی ہائی کمشنرنے گورنرہاؤس میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553913

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں