گورنرسندھ سے ملاقات کے بعد کراچی صدر مارکیٹ کے تاجروں نے ہڑتا ل موخر کردی

148

کراچی۔ 27 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی یقین دہانی پر کراچی صدر مارکیٹ کے تاجروں نے ہڑتال موخر کر دی ہے اس ضمن میں آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ آل مال ایسوسی ایشن کراچی کے صدر فہیم احمد نوری کی قیادت میں تاجر برادری کے وفد نے گورنرہائوس میں گورنرسندھ سے ملاقات کی۔

گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد نے بجلی قیمتوں پر تاجر برادری کے تحفظات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔

گورنرسندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ اسلام آباد میں متعلقہ حکام کو تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کروں گا،میری پوری کوشش ہوگی کہ اس ضمن میں تاجر برادری کو بھرپور ریلیف حاصل ہو سکے۔ وفد نے تاجروں کو درپیش مشکلات پر گورنر سندھ کی ذاتی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔