گورنرسندھ سے نگراں صوبائی وزیر برائے قانون کی ملاقات،عوامی مفاد میں قوانین،عوام کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

159

کراچی۔ 19 ستمبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں صوبائی وزیر برائے قانون عمر سومرو نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں عوامی مفاد میں قوانین،عوام کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کےمطابق نگراں صوبائی وزیر نے طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ ،امید کی گھنٹی ، آئی ٹی کورسز کے لئے زیر تعمیر مارکی اور قائد روم کا دورہ بھی کیا ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ میں عوامی مفاد کے ضمن میں قانون سازی دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نگراں قیادت کا وژن بڑا واضح ہے۔

نگراں صوبائی وزیر برائے قانون عمر سومرو نے کہا کہ صوبہ میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں،عوامی مفاد کے ضمن میں گورنرسندھ کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔