گورنرسندھ نے 10 رکنی نگراں کابینہ سے حلف لے لیا

96
گورنر ہاؤس
گورنرسندھ نے 10 رکنی نگراں کابینہ سے حلف لے لیا

کراچی۔ 19 اگست (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے 10 رکنی نگراں کابینہ سے ہفتہ کو حلف لے لیا۔وزیر اعلی ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کی  تجویز پر گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری نے ہفتہ کو گورنر ہاؤس میں ایک سادہ تقریب میں 10 رکنی نگراں کابینہ سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے نگراں وزراء میں بریگیڈیئر (ر) حارث نواز، محمد یونس ڈھاگا، مبین جمانی، ڈاکٹر سعد خالد نیاز، ڈاکٹر جنید شاہ، مسز رعنا حسین، ایشورلعل، ارشد ولی محمد، عمر سومرو اور خدا بخش مری شامل ہیں۔ حلف برداری کی  تقریب نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر  کی موجودگی میں ہوئی ۔

تقریب کی نظامت چیف سیکرٹری سہیل راجپوت نے کی اور اس موقع پر قائم مقام آئی جی پولیس عمران یعقوب منہاس، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، صوبائی سیکرٹریز، سابق وزیر آئی ٹی تیمور تالپور، ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار، ڈاکٹر فاروق ستار اور نگراں وزراء کےفیملی ممبران نے شرکت کی۔