کراچی۔ 03 مئی (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف کاررائیوں میں پانچ خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز موثر ایکشن لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پوری قوم،حکومت اور سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے