سیالکوٹ ۔ 27 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ ڈاکٹر شفقت رسول نے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر مدثر صدیق کی زیر نگرانی گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سمبڑیال میں روڈ سیفٹی اورٹریفک آگاہی سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں طلباءکو روڈ کراسنگ سے متعلق معلومات دی گئیں۔طلباءکو بتایا گیا کہ ہمیشہ دائیں بائیں دیکھ کر روڈ کراس کریں۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوم کا شعار ہوتی ہے۔ بائیک چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں اور کسی بھی صورت تیز رفتاری یا غلط اوورٹیکنگ نہ کریں کیونکہ یہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے جس کا انجام موت یا عمر بھر کی معذوری ہے۔آپ کی محفوظ ڈرائیورنگ سے حادثات میں کمی ممکن ہے۔ اس کے علاوہ طلباءکو پتنگ بازی سے منع کیا اور کہا کہ یہ ایسا قبیح فعل ہے جس سے سینکڑوں لوگوں کی جانیں جا چکی، پتنگ بازی سے باز رہیں ورنہ سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552351