36 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومقومی خبریںگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں یومِ تشکر کی تقریب، افواجِ پاکستان...

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں یومِ تشکر کی تقریب، افواجِ پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار

- Advertisement -

سیالکوٹ۔16مئی (اے پی پی):حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی باوقار اور فیصلہ کن فتح کے بعد گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں یومِ تشکرمنایا گیا۔یومِ تشکر کی تقریبات کا آغاز نمازِ فجر کے بعد کیمپس کی مسجد میں وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے اجتماعی دعا سے ہوا۔

 

- Advertisement -

مرکزی تقریب وائس چانسلر منعم الدین آڈیٹوریم کے سامنے منعقد ہوئی، جس کی صدارت جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کی۔ تقریب میں تمام شعبوں کی چیئرپرسنز، ڈینز، ڈائریکٹرز، اساتذہ، انتظامیہ اور طالبات نےشرکت کی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ اپنی بے مثال محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانہ سے ہوا۔سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے پرچم کشائی کی ۔

جوں ہی سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند ہوا، فضاپاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھی اور آسمان پر پھولوں کی پتیاں بکھیر دی گئیں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار، باوقار اور پرعزم قوم کا ملک ہے، جس کی بہادر افواج نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اس قومی فتح پر شکر ادا کرتے ہوئے اتحاد، یگانگت اور قربانی کے جذبے کو زندہ رکھنا ہوگا تاکہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔آڈیٹوریم فلک شگاف نعروں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور نعرۂ تکبیر، اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔

تقریب کا آغاز علامہ اقبال کی دعا لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری سے ہوا، جس نے شرکاکے دلوں میں ملی جذبہ مزید بیدار کر دیا۔ اختتام پر جب یہ وطن تمہارا ہے، سوہنی دھرتی اور دیگر ملی نغمے بجائے گئے تو پورا ہال حب الوطنی کے رنگ میں جھوم اٹھا اور فضا جوش و خروش سے معمور ہو گئی۔تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597819

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں