- Advertisement -
نوشہرہ ورکاں ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں گولڈن سٹار ہاکی کلب نوشہرہ ورکاں نے کوارٹر فائنل مقابلے میں ایم جے ایم ہاکی کلب ماڑی بھنڈراں کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا ۔ میچ جے ڈبلیو ایس تتلے عالی کے زیر انتظام ہونیوالے أل پنجاب ہاکی ٹورنا منٹ میں گزشتہ روز کھیلا گیا۔گولڈن سٹار ہاکی کلب کے صدر شوکت علی اور ٹیم کیپٹن راؤنعیم اختر کا کہنا ہے ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ ہمارے کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں ۔سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں میں جیت کر شہر کا نام روشن کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=540189
- Advertisement -