گوگل کے دو نئے 5 جی سمارٹ فونز کی رونمائی آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

71
گوگل نے مزید 50ممالک میں اے آئی ٹول بارڈ شروع کر دیا
گوگل نے مزید 50ممالک میں اے آئی ٹول بارڈ شروع کر دیا

تائپے۔ 9 اکتوبر (اے پی پی)سرچ انجن گوگل کی جانب سے ایپل کے مقابلے میں اپنے دو نئے 5 جی سمارٹ فونز کی رونمائی آئندہ ہفتے کرنے کا امکان ہے ،جس کے لئے گوگل نے اپنے ان فونز کی ٹیسٹ پیداوار شروع کر دی ہے۔ گوگل کے یہ موبائل فونز فور جی پکسل کے حامل ہوں گے۔گوگل کے منصوبے سے واقف ذرائع نے نکی ایشیا ریویو کو بتایا کہ نئے موبائل فونز کی تیزی سے تیاری اس کے جارحانہ توسیعی منصوبے کا حصہ ہے اور سرچ انجن کی جانب سے اپنے نئے فائیوجی سمارٹ فونز کی رونمائی 15 اکتوبر کو کرنے کا قوی امکان ہے اور یہ بھی توقع ہے کہ اس موقع پر ایک نئی سمارٹ نوٹ بک کی رونمائی بھی کی جائے گی، بعض دیگر ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ گوگل اپنے نئے سمارٹ فونز کی پیداوار دھڑا دھڑ جاری رکھی ہوئی ہے اس کے علاوہ اس کی تجرباتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔