گٹر کی غلاظت ،فارن ایجنٹ ملک میں فساد چاہتا ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

180

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گٹر کی غلاظت ،فارن ایجنٹ ملک میں فساد چاہتا ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک کو چار حصوں میں تقسیم کی بات کرنے والا ملک کو ٹکرے ٹکرے کرنا چاہتا ہے،یہ ہوتی ہےغیر ملکی سازش اورایسے خیرات کے پیسے سے ملک میں آگ لگانے کا شیطانی کھیل کھیلا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھلے ملک جل جائے اِس کی جان بچ جائے۔