گھر میں آگ بھڑک اٹھی،قیمتی سامان جل گیا

75

ملتان۔ 17 فروری (اے پی پی):ملتان کے علاقے دولت گیٹ میں واقع گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں قیمتی سامان جل خاکستر ہو گیا۔پیر کو ترجمان ریسکیو کے مطابق کنٹرول روم کو ایک گھر میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی ۔

ریسکیو کنٹرول روم نے قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوائیں۔ اہلکاروں کو موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ نامعلوم وجہ سے گھر کے کمرہ میں آگ لگی جو تیزی سے پھیلنے لگی۔ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی سےآگ کو ایک کمرہ تک محدود رکھا گیا اور آگ پر قابو پا لیا۔