گھریلو جھگڑے پر 38 سالہ شخص نے خود کشی کر لی

110

ملتان۔ 12 جنوری (اے پی پی):ملتان ،خانیوال روڈ پر ڈیلے والا کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر38 سالہ شخص نےخود کشی کر لی۔ریکسیو 1122 کے مطابق افسوس ناک واقعہ اتوار کے روز یہاں ڈیلے والاکے علاقہ میں میں پیش آیا،جس میں ارشد ولد حق نواز نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈالا اور پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

وقوعہ کی اطلاع پر ریسکیو امدادی ٹیم اور متعلقہ پولیس فوری موقع پر پہنچے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر تے ہوئے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔