گھنٹوں میں کورونا کے 736 کیسیز رپورٹ ، 13 افراد جاں بحق ، کوویڈ۔19 کے 27 ہزار 50 ٹیسٹ کیے گئے ، این سی او سی

65

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 736 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 13 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 12 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔19 کے 27 ہزار 50 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 551, پنجاب میں 10 ہزار 957, خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 750, اسلام آباد میں 4 ہزار 704, بلوچستان میں 1 ہزار 98,گلگت بلتستان میں 380, آزاد کشمیر میں 610 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 646 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوویڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکوویڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 89 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 855 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 688, بلوچستان میں 15 ہزار 767, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 127، اسلام آباد میں 18 ہزار 578, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 886، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 253 اور سندھ میں 1 لاکھ 42 ہزار 917 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 715 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 591 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 329 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 267 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 205 اموات جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 148 اموات، گلگت بلتستان میں 90 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 85 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 42 لاکھ 4 ہزار 320 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 845 مریض زیر علاج ہیں۔