گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1063 نئے کیس، 27 اموات رپورٹ 2,44,883 متاثرہ افراد صحتیاب، ایکٹو کیسز کی تعداد 25,513 رہ گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

73

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے27 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 24 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 63 مریضوں کے اضافہ کے ساتھ 25 ہزار 513 ہے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 883 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 256 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سندھ میں9 ہزار 571، پنجاب میں 7 ہزار 38، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 131، اسلام آباد میں ایک ہزار840، بلوچستان میں ایک ہزار 302، گلگت بلتستان میں 106 اور آزاد کشمیر میں 268 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔ بلوچستان میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ ملک بھر میں کورونا کیلئے مختص کئے گئے ایک ہزار 859 وینٹیلیٹرز میں سے 227 وینٹیلیٹرز پر کورونا کے مریض ہیں۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہے جن میں سے سندھ میں ایک لاکھ 19 ہزار 398، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 55، بلوچستان میں 11 ہزار 654، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 42، اسلام آباد میں 14 ہزار 963، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 724، پنجاب میں 92 ہزار 452 مریض ہیں جبکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 892 ہے۔ سندھ میں جاں بحق افراد کی کل تعداد 2 ہزار 172 ہے جس میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد ہسپتالوں میں جبکہ ایک فرد گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔اسی طرح سے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد کی ہسپتالوں میں اموات کے ساتھ کل تعداد 2 ہزار 133 ہے۔ خیبرپختونخوا میں کل اموات 1 ہزار 186 ہیں جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ ایک فرد گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔اسلام آباد میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 65 ہے۔بلوچستان میں 136,گلگت بلتستان میں 50 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔آزاد کشمیر میں 50 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک فرد ہسپتال میں اس مرض کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ ملک بھر میں کورونا کے کل 19 لاکھ 31 ہزار 102 ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا وائرس کے علاج کیلئے قائم ملک بھر میں734 ہسپتالوں میں اس وقت ایک ہزار 879 مریض داخل ہیں۔