سکھر۔ 02 مارچ (اے پی پی):سندھ پولیس نے گھوٹکی میں ایک کارروائی کے دوران 3خطرناک ڈاکو ہلاک کردیے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گوٹکی پولیس نے کچے کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران جتوئی گینگ کے تین ڈاکو ہلاک کردیے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں شاہ بخش جتوئی ، علی نواز جتوئی اور قبول شر شامل ہیں ۔