گیارویں قومی سنوکر چیمپئن شپ کا آغازاتوار کو ہو گا، ملک بھر سے ٹاپ کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے

119

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی)پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے زیر اہتمام 11ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز اتوار سے این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہو گا، ملک بھر سے 33 ٹاپ کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 3 اگست تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں شریک 33 کیوئسٹس کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ٹاپ دو کھلاڑی پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔ کوالیفائنگ راﺅنڈز بیسٹ آف سیون، پری کوارٹر فائنلز اور کوارٹر فائنلز بیسٹ آف نائن، سیمی فائنلز بیسٹ آف الیون جبکہ فائنل بیسٹ آف 15 فریمز پر مشتمل ہو گا۔ اس چیمپئن شپ کے بعد قومی رینکنگ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کیوئسٹس ورلڈ کپ سنوکر ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔