گیس کے زائد بل آئندہ دو مہینوں میں ایڈ جسٹ کر دیئے جائیں گے، وزیر غلام سرورخان

88

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ گیس کے زائد بل آئندہ دو مہینوں میں ایڈ جسٹ کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے پیر کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی سپلائی میں رکاوٹ ڈالنے میں ملوث افسران کوہٹا دیا گیا ہے ۔گیس کے شعبے میں ٹیرف بڑھانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت تیل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او گرا) کی طرف سے بھیجی جانے والی سمر ی کو مسترد کرسکتی ہے۔غلام سرور نے کہا کہ اس سال جون کے اختتام تک ملک بھر میں گیس کے اضافی بلوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور اس سلسلے میںمتعلقہ حکامکوہدایات جاری کردی جائیں گی۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں چوہدری نثار اکثریت کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے صوبائی نشست حاصل کی تھی لہٰذا اب انہیں اپنے حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔