ہائیر ہاکی سیریز اوپن کا چوتھا روز، ازبکستان نے نیپال کو ہرا دیا

67

لاہور۔20 دسمبر(اے پی پی )۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ہونےوالی ہائیر ہاکی سیریز اوپن کے چوتھے دن کے میچ میں ازبکستان نے نیپال کو 1-6سے شکست دےدی۔اس موقع پر مہمان خصوصی محمد اکرم چوہدری کے علاوہ اولمپیئن زاہد شریف، آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر،سندھ ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکرٹری رمضان جمالی،ایونٹ منیجر رائے عثمان اکبر،ڈائریکٹر ڈی اینڈ ڈی مقصود خان،میجر ریٹائرڈ جاوید منج،اے ایچ ایف کے غلام غوث،ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی اور دیگر معززین و شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ میچ میں ازبکستان کی جانب سے خکیمبوائے نے 23ویں منٹ میں،گےبلو نے 36ویں منٹ ،کریمیوا رسلان نے 52ویں اور 53ویں منٹ میں دو گول اورگولب کلندرو نے آخری منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا، نیپال کی جانب سے واحد گول رومن رانا نے 41ویں منٹ میں اسکور کیا۔