26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہاربن ایشیائی سرمائی گیمز دنیا کے لیے مثبت ثمرات لائیں گے، سرمائی...

ہاربن ایشیائی سرمائی گیمز دنیا کے لیے مثبت ثمرات لائیں گے، سرمائی کھیل ایشیائی عوام کی مشترکہ امنگوں اور جستجو کے عکاس ہیں، چینی میڈ یا رپورٹ

- Advertisement -

بیجنگ ۔9فروری (اے پی پی):چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں دکھائے گئے شاندار ثقافتی اور تکنیکی عناصر پر غیر ملکی میڈیا نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی ثقافت کی خوبصورتی اور ایشیا کی آگے بڑھنے کی طاقت کو سراہتے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین کی میزبانی میں یہ دوسرا بڑا بین الاقوامی جامع سرمائی ایونٹ ہے۔ اس ایونٹ میں ایشیا کے 34 ممالک اور خطوں سے 1270 سے زائد ایتھلیٹس شریک ہیں اور حصہ لینے والے ممالک اور خطوں اور ایتھلیٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

ان میں متحدہ عرب امارات، ویتنام، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ جیسے ممالک، جہاں پورے سال برف باری نہیں ہوتی، نے بھی کھیلوں میں شرکت کے لیے وفود بھیجے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں استقبالیہ ضیافت سے اپنے خطاب میں کہا کہ  بیجنگ سرمائی اولمپکس سے لے کر ہاربن ایشین ونٹر گیمز تک ، چین کا "آئس اینڈ اسنو فیور ” پورے ملک میں پھیل چکا ہے اور اس نے عالمی سرمائی کھیلوں میں بھی جان ڈال دی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557898

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں