سرینگر۔ 04 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمےر مےں حرےت فورم کے چےئرمےن میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پاکستان اور بھارت کی قےادت کے لےے اعتماد سازی اور معطل شدہ جامع مذاکرات کی بحالی کا سنہری موقع ہے۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق مےر واعظ عمر فاروق نے سرےنگر سے جاری اےک بےان مےں بھارتی حکومت پر زوردےا کہ وہ اس موقعے کا فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی اورغیر حقیقت پسندانہ رویہ ترک کرکے تمام مسائل خاص طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ مخاصمت اور جنگ و جدل کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور آج کی مہذب دنیا میں مذاکرات اور گفت و شنید ہی مسائل کے حل کا واحد ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔