ہاشم آملہ آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے چوتھے جنوبی افریقن کرکٹر بن گئے

142
ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ مقرر
ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ مقرر

اندور ۔ 21 اپریل (اے پی پی) کنگز الیون پنجاب کے جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ نے رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں ممبئی انڈینز کے خلاف شاندار سنچری داغ دی، اسطرح وہ آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے چوتھے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے ہیں، آملہ نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، آملہ نے 6چھکوں کی مدد سے 104 رنز کی اننگز کھیلی اور آﺅٹ نہیں ہوئے، آملہ سے قبل اے بی ڈی ویلیئرز، ڈیوڈ ملر اور کوئنٹن ڈی کوک بھی آئی پی ایل میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں، ڈی ویلیئرز نے تین سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ رواں آئی پی ایل میں دوسری سنچری ہے، اس سے قبل دہلی ڈیئر ڈیولز کے بلے باز سنجو سیمسن بھی سنچری بنا چکے ہیں۔