ہاکی اولمپک کوالیفائرز،جرمنی نے پاکستان کوسیمی فائنل میں شکست دے دی، پیرس اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا

104
ہاکی اولمپک کوالیفائرز،جرمنی نے پاکستان کوسیمی فائنل میں شکست دے دی، پیرس اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا

راولپنڈی۔20جنوری (اے پی پی):جرمنی نے ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو 0-4 گولز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی اور اس کے ساتھ ہی پیرس اولمپکس کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا

، جرمنی کی جانب سے نیکلس ویلین نے دو گول کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے ، گرامبش ٹام اور ویگینڈ جسٹس نے ایک ، ایک گول کیا ، پاکستانی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی

، پاکستان اب تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گا اور اس کے پاس اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے کا یہ آخری موقع ہے ، پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر پیرس اولمپکس کے لئے کوالیفائی کر سکتی ہے ۔