بھوبنیشور۔15جنوری (اے پی پی):ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں کل(پیر کو )مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلے میچ میں فرانس اور جنوبی افریقا، دوسرے میچ میں ارجنٹائن اور آسٹریلیا، تیسرے میچ میں ملائیشیا اور چلی جبکہ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی ۔
مینز ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے۔میگا ایونٹ میں پیر کے روز چار میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں پول اے کی ٹیمیں فرانس اور جنوبی افریقا کلنگا سٹیڈیم ، بھوبنیشور میں مدمقابل ہوں گی ،
اسی میدان پر دوسرا میچ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں، تیسرے میچ میں پول سی ٹیمیں ملائیشیا اور چلی برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم، رورکیلا میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔