کوئٹہ۔ 05 جون (اے پی پی):ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات کے طلباو طالبات کے درمیان تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہا کہ جامعہ کے طلبہ نے ملکی سطح پر تقریری مقابلوں میں دوئم پوزیشن اور صوبے میں پہلی پوزیشن اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ادارے کا نام روشن کیا ہے جو اہمیت کا حامل ہے ۔
کیونکہ کسی بھی ادارے کے طلبہ اسکی نمائندگی ایک سفیر کی مانند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہےجس سے طلبہ کے درمیان جدوجہد اور بہتر کاکردگی کا حوصلہ پروان چڑھتا ہے اور علمی زندگی میں کامیابی اور بہتر سمت کی جانب تعین کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
تقریری مقابلہ جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پورے ملک کی سطح پر منعقد کی گئی تھی۔ جس میں جامعہ بلوچستان کے طلباو طالبات نے اردو اور انگریزی زبانوں میں دوسری پوزیشنیں حاصل کیں ۔