14.4 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومشوبزہدایت کار مسعود بٹ کی صوبائی وزیرسے ملاقات،پاک بھارت فلم انڈسٹریز کومستحکم...

ہدایت کار مسعود بٹ کی صوبائی وزیرسے ملاقات،پاک بھارت فلم انڈسٹریز کومستحکم کرنے پر زور

- Advertisement -

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):پاکستانی فلم ہدایت کار مسعود بٹ المعروف سعودی بٹ نے محکمہ انسانی حقوق میں صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ سے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی۔وفد میں معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر اقبال ٹیلوں اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر رانا الیاس موجود تھے۔جوائنٹ وینچر کے طور پر ایک پنجابی فلم بنانے پر بات چیت کی گئی۔پاکستانی اور بھارتی فلم انڈسٹریز کے درمیان باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے اقبال ٹیلوں کی جانب سے ماضی کی ایک شاہکار فلم کا ری میک بنانے کی تجویز دی گئی۔

فلم سوجا سنگھ اور نظام لوہار کے تاریخی کرداروں کے گرد گھومے گی ،فلم میں پاکستانی اور بھارتی فنکار وں کو لیا جائے گا ۔معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر اقبال ٹیلوں نے کہا ہے کہ فنکار سونم باجوہ، میرو باجوہ، گیپی گریوال اور بینوں ڈھیلوں کاسٹ میں شامل ہوں گے۔سعودی بٹ نے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ 93 فلمیں بنائی ہیں۔خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیا جائے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر رمیش سنگھ نے کہا ہے کہ محبت کی زبان کو سمجھنے کے لیے کسی سرحد کی ضرورت نہیں ۔ پاکستانی اور بھارتی کلچر میں مماثلت ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک سالہ دور میں پنجاب کے کلچر کو فروغ دیا۔ پنجابی زبان میں فلموں کی ترویج کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ ہم سب کو پیار و محبت کے پیغام کو مل کر عام کرنا ہوگا۔اس طرح کے اقدامات سے پاکستان اور بھارت کے مابین ثقافتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔دونوں ملکوں کے درمیان فنون کے میدان میں ملکر آگے قدم بڑھانا ہوگا اس موقع پرصوبائی وزیر کی جوائنٹ وینچر فلم کے جلد آغاز کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568577

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں